میلبورن۔4نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے ایم سی جی میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جارہے ابتدائی ون دے میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبورن کرکٹ گرائونڈ ،میلبورن میں مدمقابل ہیں، جہاں میزبان آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب ایک رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم کو ایڈم زمپا نے 37 کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کیا جبکہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے۔سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔
محمد حسنین 2 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 204 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین،کپتان پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو، دو جبکہ سین ایبٹ اور مارنس لبوشین نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=520807