اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان رواں ماہ سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کی میزبانی کرے گا جس میں غیرملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس حوالےسے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے درمیان سپانسر کے سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جنرل (ر) احسان الحق باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین …
پاکستان رواں ماہ سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا،غیرملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظرآئیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان رواں ماہ سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کی میزبانی کرے گا جس میں غیرملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس حوالےسے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے درمیان سپانسر کے سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جنرل (ر) احسان الحق باجوہ مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئر مین جنرل( ر) محمد اکرم ساہی، زمرد خان، شعیب سڈل، قمر زمان، نوح دستگیر بٹ،شجر عباس اور ساجد سدپارہ سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔مہمان خصوصی جنرل (ر) احسان الحق باجوہ نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے،
کھلاڑیوں میں جیتنے کا جذبہ موجود ہے،میرٹ پر سیلکشن سے کامیابی کے نتائج ملیں گے،اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کے ذریعے قوم کو حقیقی خوشی فراہم کی ہے،سپانسر کے بغیر کوئی بھی کھیل ترقی نہیں کر سکتا، میڈیا کا بھی کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ہے،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کھیلوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا، ایک گولڈ میڈل سے ہم 62 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ انڈیا 71 ویں نمبر پر ہے۔
قبل ازیں چیف آرگنائزربریگیڈیئر ( ر) سلطان محمود ستی نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اتھلیٹکس میں کارکردگی کا کریڈٹ اکرم ساہی کو جاتا ہے، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو اس ایونٹ کی میزبانی ملی ہے،24 نومبر کو ایف نائن پارک میں یہ ایو نٹ منعقد ہو گا،
سینئر کیٹگری میں 10 کلو میٹر اور جونیئر کیٹیگری میں 08 کلومیٹر کی ریس ہو گی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی نے ایم او یوپر دستخط کئے۔اس موقع پر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس کو 10 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔








