بارباڈوس۔5نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (بدھ کو)کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم …
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائےگا

مزید خبریں
بارباڈوس۔5نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (بدھ کو)کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان انگلینڈ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف جاندار کم بیک کیا بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی ۔
انگلینڈ کی ٹیم ان دونوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دو ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔لیام لیونگسٹون ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیں ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ لیڈ کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10نومبر کو اور دوسرا 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
دونو ں میچ کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں ہوں گے۔تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 17 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔\








