واشنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) کینیڈا کی جانب سے امریکی ڈیری مصنوعات پر پابندی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کا امریکی عوام کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے ، اس نے کئی سالوں تک ہمارے سیاستدانوں کو بیوقوف بنایا لیکن اب …
کینیڈا کی جانب سے امریکی ڈیری مصنوعات پر پابندی، صدرٹرمپ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) کینیڈا کی جانب سے امریکی ڈیری مصنوعات پر پابندی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کا امریکی عوام کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے ، اس نے کئی سالوں تک ہمارے سیاستدانوں کو بیوقوف بنایا لیکن اب ایسی باتوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کینیڈا ہمارے وسکونسن اور نیویارک کے سرحدی علاقوں کے کسانوں کی ڈیری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کرکے انھیں سخت تکلیف سے دوچار کررہا ہے جسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔اس سے قبل امریکا کے محکمہ تجارت نے کینیڈا سے نرم لکڑی کی درآمد پر 24 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا۔اس کا کہنا تھا کہ اسے غلط انداز میں سبسڈی دی گئی تھی۔یاد رہے کہ کینیڈا ، امریکا کا دوسر بڑا تجارتی شراکتدار ہے تاہم ڈیری مصنوعات پر پابندی کے باعث تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔







