اقوام متحدہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی طرح مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرے،پاکستانی مندوب کا یو این کمیٹی آن انفارمیشن کے 39 ویں اجلاس سے خطاب بھارتی مندوب کی خطاب میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام

اقوام متحدہ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو بھی اسی طرح اجاگر کرے جس طرح اس نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا ہے۔عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی مشن میں پریس منسٹر مسعود انور نے یو این کمیٹی آن انفارمیشن کے 39 ویں اجلاس سے خطاب میں فلسطینی کاز کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی ادارے …

اقوام متحدہ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو بھی اسی طرح اجاگر کرے جس طرح اس نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا ہے۔عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی مشن میں پریس منسٹر مسعود انور نے یو این کمیٹی آن انفارمیشن کے 39 ویں اجلاس سے خطاب میں فلسطینی کاز کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی ادارے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایسے ہی اقدامات کشمیری عوام کے لئے بھی کئے جائیں جو اپنی سرزمین پر غاصبانہ قبضے کے باعث طویل عرصے سے مصائب و آلام کا شکار ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply