کیمرون نوری اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

147
کیمرون نوری اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس۔7نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری اپنی عمدہ کھیل کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

29 سالہ برطانوی ٹینس سٹارکیمرون نوری نے جولائی 2024 کے بعد یہ دوسری اے ٹی پی ٹور پر کامیابی حاصل کی ہے۔کیمرون نوری نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی لوکا وان اسشے کو شکست دی۔

اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا21واں ایڈیشن فرانس کے مشہور شہر میٹز میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹارکیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی لوکا وان اسشے کو 3-6، 6-3 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جہاں ان کا مقابلہ بلغاریہ کے بیلجیئم کے حریف کھلاڑی زیزو برگس سے ہوگا۔