گورنر پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

95
گورنر پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور۔8نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے ۔گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ گورنر خیبرپختونخوانے صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ چیلنجزوتعاون کے مواقعوں،بین الصوبائی ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان یونیورسٹیوں کی سطح پر وفود کے تبادلے ہونے چاہیئں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے روشن امیج کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔اس موقع پر گورنر کے پی اور گورنر پنجاب کی ملاقات میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے حوالہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔