بیجنگ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) چین نے جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے متنازعہ اینٹی میزائل ڈیفینس سسٹم”تھاد“ کو نصب کرنے لئے اس کے مخلتف حصوں کی نقل و حرکت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران اس سلسلے میں امریکا اور جنوبی کوریا پرمیزائل دفاعی نظام کی تنصیب کو …
چین کا جنوبی کوریا میں امریکی ڈیفینس سسٹم”تھاد“ کی تنصیب کو ترک کرنے پر زور

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) چین نے جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے متنازعہ اینٹی میزائل ڈیفینس سسٹم”تھاد“ کو نصب کرنے لئے اس کے مخلتف حصوں کی نقل و حرکت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران اس سلسلے میں امریکا اور جنوبی کوریا پرمیزائل دفاعی نظام کی تنصیب کو ترک کرنے پر زور دیا ہے ۔ چین نے کہا ہے کہ اس طاقتورسسٹم کی سے اس کی سکیورٹی متاثر ہو سکتی ہے ۔واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کاکہنا ہے کہ تھاڈکا مقصد شمالی کوریا کے میزائل حملوںکا خلاف دفاع کرنا ہے ۔







