امریکاکا شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور

واشنگٹن ۔ 27 اپریل (اے پی پی) امریکا شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ختم کرنے کے لیے دباو¿ بڑھانے اور اس پر سخت پابندیاں عائد کرنے سمیت سفارتی اقدامات اٹھانے پر غور کر رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حکمتِ عملی کا اعلان 100 امریکی سینیٹرز کے ساتھ ہونے والی خاص بریفنگ کے بعد کیا گیا۔امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن، وزیرِ دفاع …

واشنگٹن ۔ 27 اپریل (اے پی پی) امریکا شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ختم کرنے کے لیے دباو¿ بڑھانے اور اس پر سخت پابندیاں عائد کرنے سمیت سفارتی اقدامات اٹھانے پر غور کر رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حکمتِ عملی کا اعلان 100 امریکی سینیٹرز کے ساتھ ہونے والی خاص بریفنگ کے بعد کیا گیا۔امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن، وزیرِ دفاع جیمز میٹس اور نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر ڈان کوٹس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کا استحکام اورجوہری صلاحیت میں تخفیف چاہتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply