اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات جاری مالی سال میں 8 فیصد بڑھ گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو 2.02 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 2.043 ارب ڈالر رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یورپی یونین کو کی جانے والی برآمدات کے حجم 7.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں جرمنی، ہالینڈ ، فرانس، اٹلی اور بیلجیئم سمیت دیگر مغربی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 12.04 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 0.971 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.088 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔
اسی طرح شمالی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات کا حجم 9.89 فیصد کی بڑھوتری سے 150.602 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 165.500 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ دوسری جانب جنوبی یورپ کی برآمدات میں 0.144 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔