لیسکو کی کارروائی، 38 بجلی چور گرفتار

113
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 582ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے205ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ38کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 22 کمرشل،2 زرعی اور558 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ7ہزار981 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ 81لاکھ93 ہزار175 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو409دن مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 1 لاکھ53 ہزار141ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ44 ہزار486 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا کر43 ہزار416 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک16 کروڑ28 لاکھ39 ہزار460 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت6ارب2 کروڑ27 لاکھ29 ہزار174 روپے ہے۔