پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی )نے چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی منظوری سے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بی ون کیٹگری کے 6 بی ٹو کیٹگریز کے 6 اور بی تھری کیٹگری میں 4کھلاڑیوں کو شامل کیا …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی )نے چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی منظوری سے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بی ون کیٹگری کے 6 بی ٹو کیٹگریز کے 6 اور بی تھری کیٹگری میں 4کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

بی ون کھلاڑیوں میں ظفر اقبال محمد ادریس سلیم،محمد شاہ زیب،فخر عباس، محمد آصف اور محمد سلیمان ،بی ٹو کیٹگریز میں نثار علی کپتان، بدر منیر، بابر علی، نعمت اللہ ہارون خان اور محمد صفدر جبکہ بی تھری کیٹیگری میں کامران اختر ،اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللہ شامل ہے۔ورلڈ کپ کے لئے پی بی سی سی نے تین ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بی ون کیٹگری میں محمد ایاز ، بی ٹو میں معین اسلم جبکہ بی تھری کے محمد راشد شامل ہے ۔

اسی طرح ورلڈ کپ میں پانچ آفیشلز بھی قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے جس میں محمد جمیل ہیڈ کوچ ،مسعود جان کوچ ،طاہر محمود بٹ ٹرینر، ملک ابرار حسین ٹیم منیجر اور نوید حسین عباسی اسسٹنٹ ٹیم منیجر شامل ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ 21 نومبر سے تین دسمبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔