روم۔13نومبر (اے پی پی):اٹلی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کی دوسری فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کے قریب پہنچ گئے ،ان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے ایک فتح درکار ہے۔ 23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں …
عالمی نمبر ون اٹلی کے جینک سنر کی اے ٹی پی فائنلزمیں مسلسل دوسری کامیابی،امریکی حریف ٹیلر فریٹز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی
روم۔13نومبر (اے پی پی):اٹلی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کی دوسری فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کے قریب پہنچ گئے ،ان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے ایک فتح درکار ہے۔
23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں حریف امریکا کے 27 سالہ ٹیلر فریٹز کو شکست دے کرمسلسل دوسری رائونڈ فتح حاصل کی ۔ اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں۔
گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں اٹلی کے جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف ٹیلر فریٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کرفتح حاصل کرلی ۔
یہ ان کی اے ٹی پی فائنلز میں مسلسل دوسری رائونڈ فتح ہے









