اسرائیلی حکومت کی دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملے کی تصدیق

تل ابیب ۔ 27 اپریل (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے جمعرات کو علی الصبح شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملے کی تصدیق کی ہے ۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹیلی جنس کے وزیر یزرائیل کاٹزنے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کو جدید ہتھیاروں کی منتقلی کی خفیہ اطلاعات ملنے پر اس منتقلی کو …

تل ابیب ۔ 27 اپریل (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے جمعرات کو علی الصبح شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملے کی تصدیق کی ہے ۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹیلی جنس کے وزیر یزرائیل کاٹزنے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کو جدید ہتھیاروں کی منتقلی کی خفیہ اطلاعات ملنے پر اس منتقلی کو روکنے کیلئے کیا گیا اور اس میں ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جس میں حزب اللہ کیلئے ایران کی طرف سے دیا گیا اسلحہ رکھا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کی پالیسی اور قانون کے عین مطابق تھا اور ان کا ملک حزب اللہ کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے مزید ایسے اقدامات کرے گا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply