الیگزینڈر زویروف اور کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی فائنلزمیں اپنے اپنے میچز جیت لئے

روم۔14نومبر (اے پی پی):جرمنی کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زویروف اور سپین کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی تھری کارلوس الکاراز نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔27 سالہ جرمن ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زویروف نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں ناروے …

روم۔14نومبر (اے پی پی):جرمنی کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زویروف اور سپین کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی تھری کارلوس الکاراز نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔27 سالہ جرمن ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زویروف نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں ناروے کے حریف کھلاڑی کیسپر رڈ کو شکست دی جبکہ سپین کے 21 سالہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کے ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز میں پہلی فتح حاصل کی ۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کے حریف کھلاڑی کیسپر رڈ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور3-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ۔

ایک اور میچ میں سپین کے 21 سالہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے حریف ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6 اور 6-7(8-10) سے شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز میں پہلی فتح حاصل کی ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔