امریکا میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 28 نومبر تک طلب

102
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ایم ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے 28 نومبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش لاس ویگاس میں 5 سے 7 فروری تک جاری رہے گی جس میں موٹر بائیک اور پاور سپورٹس کا سامان ، دستانے ، موٹر سائیکل کٹ ، جیکٹس ، سوٹ اور دیگر کھیلوں کے سامان سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔