ٹوکیو فوریکس،امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر آگئی

ٹوکیو۔14نومبر (اے پی پی):ٹوکیو فوریکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ اہم معاصر کرنسیوں کے مقابلے میں ایک سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ۔ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے باعث مسلسل پانچویں روز دیگر کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ٹوکیو فوریکس ٹریڈ میں رواں سال جولائی کے بعد جمعرات کو پہلی بار ڈالر کی شرح …

ٹوکیو۔14نومبر (اے پی پی):ٹوکیو فوریکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ اہم معاصر کرنسیوں کے مقابلے میں ایک سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ۔ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے باعث مسلسل پانچویں روز دیگر کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ٹوکیو فوریکس ٹریڈ میں رواں سال جولائی کے بعد جمعرات کو پہلی بار ڈالر کی شرح تبادلہ 156 ین سے اوپر گئی ہے۔یورو نومبر 2023 کے بعد سے اپنی کمزور ترین سطح پر 1.0546 ڈالر پر ٹریڈ ہوا پر گر گیا اورپائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ تین ماہ میں ڈالر کے مقابلے اپنی سب سے کم ترین سطح 1.2683 پر آ گئی۔

مزید خبریں