قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کے لیے اتھلیٹکس کے ٹرائلز جاری

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کے لیے اتھلیٹکس کے ٹرائلز جاری ہیں۔قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کی جانب سے 3 سے 19 نومبر تک کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کی اتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز کل (جمعہ) کو اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ، ایچ ایٹ فور اسلام آباد میں ہوں گے۔ ان ٹرائلز میں حصہ …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کے لیے اتھلیٹکس کے ٹرائلز جاری ہیں۔قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کی جانب سے 3 سے 19 نومبر تک کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی اتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز کل (جمعہ) کو اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ، ایچ ایٹ فور اسلام آباد میں ہوں گے۔ ان ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی ہی اسلام آباد کی اتھلیٹکس ٹیم میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو رکن پروفیسر ممتاز الحق آبادیاراور اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر اس ایونٹ کی نگرانی کر رہے ہیں۔