برسبین۔14نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں کامیابی کے لئے 94 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج جمعرات کو برسبین میں کھیلا جارہا ہے ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میزبان کینگروز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ 7،7 اوورز تک محدود …
آسٹریلیا کا پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں کامیابی کے لئے 94 رنز کا ہدف
برسبین۔14نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں کامیابی کے لئے 94 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج جمعرات کو برسبین میں کھیلا جارہا ہے ۔
پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میزبان کینگروز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ 7،7 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز سکور کئے ۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ۔
ان کے علاوہ مارکوس سٹونس ناقابل شکست 21 ،ٹم ڈیوڈ 10، میتھیو شارٹ 9رنز بناکر پویلین لوٹے۔یوں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بناکر پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 94 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور حارث رئوف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا









