آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں با آسانی 29 رنز سے ہرا دیا، گلین میکسویل مین آف دی میچ قرار

برسبین۔14نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں با آسانی 29 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی ٹیم 94 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا ، تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 7،7 اوورز تک محدود کر دیاگیا ۔ آسٹریلوی …

برسبین۔14نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں با آسانی 29 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی ٹیم 94 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا ، تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 7،7 اوورز تک محدود کر دیاگیا ۔

آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر کے 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بناکر پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 94 رنز کا ہدف دیا جس کو پاکستان کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 64 رنز بناسکی۔آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پاکستان کی آدھی ٹیم 16 کے مجموعی سکور پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 3،3ایڈم زمپا نے 2 جبکہ سپینسر جانسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

آسٹریلیا کے مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔جمعرات کو دی گابا ،برسبین میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان کینگروز ٹیم کے خلاف پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ 7،7 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا ۔

آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز سکور کئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیوشارٹ اور جیک فریزرمیک گرک نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بائولنگ اٹیک کیا۔جیک فریزرمیک گرک آسٹریلیا کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

میتھیوشارٹ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر حارث رئوف کی گیند پربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ گلین میکسویل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ، وہ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 43 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ٹم ڈیوڈ 10رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مارکس سٹوئنس 21 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے

یوں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بناکر پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 94 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور حارث رئوف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی جانب سے 94 رنز ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور کپتان محمد رضوان نے اننگز کا انتہائی مایوس انداز میں کیا۔پاکستان کی آدھی ٹیم 16 کے مجموعی سکور پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ صاحبزادہ فرحان8 رنز بناکر سپینسر جانسن کی گیند پر زیویر بارٹلیٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔کپتان محمد رضوان کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور بغیر کوئی رن بنائے زیویر بارٹلیٹ کی گیند پرجیک فریزرمیک گرک پر کیچ آئوٹ ہوگئے،عثمان خان تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر زیویر بارٹلیٹ کی گیند پر میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ان کے بعد بابراعظم 3 رنز بناکر نیتھن ایلس کی گیند پر جیک فریزر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

عرفان خان پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے نیتھن ایلس کی گیند پر جیک فریزر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔آغا سلمان 4 رنز بناکر زیویر بارٹلیٹ کی گیند پر جوش انگلس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔حسیب اللہ خان12 رنز بناکر نیتھن ایلس کی گیند پر میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند کا نشانہ بنے۔نسیم شاہ نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے ایڈم زمپا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔عباس آفریدی 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔یوں پاکستان کی ٹیم 94 رنز ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی اور آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 3،3ایڈم زمپا نے 2 جبکہ سپینسر جانسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔