سری لنکا اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا

کولمبو۔15نومبر (اے پی پی):سری لنکا اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 17 نومبر کو کل (بدھ کو) پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔آئی لینڈرز کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم …

کولمبو۔15نومبر (اے پی پی):سری لنکا اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 17 نومبر کو کل (بدھ کو) پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔آئی لینڈرز کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم کو 45 رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان سری لنکا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان نیوزی لینڈ نے میزبان سری لنکن ٹیم کو 5 رنز سے نہ صرف شکست دی بلکہ دو میچوں کی سیریز کا اختتام بھی 1-1 سے برابری پر کر دیا۔نیوزی لینڈ کے مردوں کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ون ڈے بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔

آئی لینڈرز کو ون ڈے سیریز میں چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کو مچل سینٹنرلیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 17 نومبر کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 19 نومبر کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں ہی کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گےاور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔\932

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔