فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کے چھاپے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانے

74

شیخوپورہ۔ 15 نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 97 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 59 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 48 ہزار لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔

دودھ کو دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہو نے پر 80 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا مزید برآ ں مضر صحت غیر معیاری ناقص اور ممنوع اشیا جن میں 161 کلو مصالحہ جات ،10 کلو آلو ،0.5 کلو چائنہ نمک ،25 کلو سنیکس،1.5 کلو چائے ،3.68 کلو زائد المیاد اشیامتعدد بیکری آئٹمز ، گوشت و دیگر کو موقع پر تلف کیا گیا1 فوڈ پوائنٹ کو سیل اور1 فوڈ پوائنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر ویا گیا اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیا کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔