لاہور۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹروقار یونس(کل) ہفتہ 16 نومبر کواپنی 53 ویں سالگرہ منائیں گے۔پاکستان کے عظیم فاسٹ بائولر اور سابق کپتان کرکٹ ٹیم وقار یونس 16 نومبر 1971 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ 1989 میں اپنے کرکٹ کے کیرئیر کا آغاز کیا۔ پرانی گیند سے ریورس سوئنگ کرنے میں وقار یونس کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ وسیم اکرم کے ساتھ انکی جوڑی …
پاکستان کے لیجنڈکرکٹروقار یونس ہفتہ کواپنی 53 ویں سالگرہ منائیں گے
لاہور۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹروقار یونس(کل) ہفتہ 16 نومبر کواپنی 53 ویں سالگرہ منائیں گے۔پاکستان کے عظیم فاسٹ بائولر اور سابق کپتان کرکٹ ٹیم وقار یونس 16 نومبر 1971 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ 1989 میں اپنے کرکٹ کے کیرئیر کا آغاز کیا۔ پرانی گیند سے ریورس سوئنگ کرنے میں وقار یونس کا کوئی ثانی نہیں تھا۔
وسیم اکرم کے ساتھ انکی جوڑی بلے بازوں کے لیے پریشانی کا سبب تھی۔ ٹو ڈبلیوز کے نام سے مشہور ہونے والی اس جوڑی نے بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑائے۔ وقار یونس نے87 ٹیسٹ اور 226 ١یک روزہ میچزکھیلے اور شاندار بالنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 987 وکٹیں حاصل کیں ۔









