اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ویتنام میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ویتنام انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر فار ایپریل ، ٹیکسٹائلز اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی ‘‘ میں شرکت کے لئے18نومبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش ویتنام میں26سے 28 فروری تک جاری رہے گی جس …
ویتنام میں تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 18نومبر تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ویتنام میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ویتنام انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر فار ایپریل ، ٹیکسٹائلز اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی ‘‘ میں شرکت کے لئے18نومبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش ویتنام میں26سے 28 فروری تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائلز ، ایپریلز اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








