اقوام متحدہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 16 برس سے جاری جنگ میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاہم اسی عرصے کے دوران خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ …
افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی،خواتین اور بچوںکی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 16 برس سے جاری جنگ میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاہم اسی عرصے کے دوران خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں اس اضافے کی وجہ فضائی حملوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ گزشتہ برس کے پہلے تین ماہ کے دوران فضائی حملوں میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد 29 رہی تھی تاہم رواں برس کے اسی عرصے میں ایسی ہلاکتوں کی تعداد 148 رہی۔







