وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا باراتی کوسٹر حادثہ جگہ کا دورہ

استور ،15 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان آج تھلیچی پہنچے جہاں باراتی کوسٹر کو حادثہ پیش آیا تھا۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین و سئینر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن حبیب اللہ نے حالیہ کوسٹر حادثہ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، اور ایک قرارداد بھی پیش کی۔ قرارداد میں ریسکیو کے عمل کو مزید تیز کرنے کی درخواست ، لواحقین کے لیے مالی امداد کی اپیل، …

استور ،15 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان آج تھلیچی پہنچے جہاں باراتی کوسٹر کو حادثہ پیش آیا تھا۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین و سئینر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن حبیب اللہ نے حالیہ کوسٹر حادثہ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، اور ایک قرارداد بھی پیش کی۔

قرارداد میں ریسکیو کے عمل کو مزید تیز کرنے کی درخواست ، لواحقین کے لیے مالی امداد کی اپیل، اور تھلیچی کے مقام پر ایک مستقل ریسکیو سیٹ اپ قائم کرنے کی تجویز دی گئی، کیونکہ تھلیچی دیامر اور استور کی مرکزی جگہ ہے۔چیئرمین حبیب اللہ نے کہا کہ مقامی رضاکاروں کے لیے ریسکیو1122 میں ملازمت دی جائے ان رضاکاروں نے اس حادثے میں بے لوث خدمات سر انجام دیئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ آخری ڈیڈ باڈی کی ریکور تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

وزیر اعلیٰ نےڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی ہدایت دی کہ ریسکیو ٹیموں کے لیے خیمے اور کمبل فراہم کیے جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے ان اقدامات کو بے حد سراہا۔

آخر میں چیرمین حبیب اللہ نے وزیراعلی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اندوہناک حادثہ تھا، لیکن ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے اقدامات اور مقامی لوگوں کی تعاون نے اس مشکل وقت کو ہمدردی اور اتحاد میں بدل دیا اور مشال قائم کردی۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔