پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کرے گی، سید نوید قمر

79
نواب میر یوسف تالپر پیپلزپارٹی اور سندھ کا اثاثہ تھے،سید نوید قمر

ٹنڈومحمدخان ۔ 15 نومبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام پاکستان پروجیکٹس کی حمایت کرتی ہے، لیکن کسی کے فائدے کے لیے دوسرے سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں پیپلزپارٹی کے رہنماء پیر معصوم جان سرہندی کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔سید نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، دریائے سندھ پر چھ کینال منصوبے کے خلاف قومی اسمبلی سمیت حکومت سے معاملات جاری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام پاکستان پروجیکٹس کی حمایت کرتی ہے

لیکن کسی کے فائدے کے لیے دوسرے کا نقصان ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی کو فائدہ پہنچانے کے دیگر طریقے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد پاکستان پر منفی اثرات کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں سید نوید قمر نے کہا کہ ماضی اور حال میں بہت فرق ہے، ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد پاکستان پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، پاکستان ہمیشہ دنیا بھر کے ممالک سے دوستی کا خواہاں رہا ہے، آئندہ بھی دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ رکھنے کا خواہاں ہے