سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کر دیا

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کر دیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ تا حکمِ ثانی معطل کر دیا ہے۔ مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کا صدر دفتر اور مجاز برانچیں معطلی کے عرصہ میں کسی بھی قسم کی کاروباری …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کر دیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ تا حکمِ ثانی معطل کر دیا ہے۔ مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کا صدر دفتر اور مجاز برانچیں معطلی کے عرصہ میں کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

 

مزید خبریں