وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل سے متعلق اعلی سطحی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت ورکنگ جرنلسٹوں کے حقوق کے تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائے گی‘موجودہ جموری حکومت آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے۔وہ جمعہ کو آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔اجلاس میں ویج بورڈ …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت ورکنگ جرنلسٹوں کے حقوق کے تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائے گی‘موجودہ جموری حکومت آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے۔وہ جمعہ کو آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔اجلاس میں ویج بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے مختلف امور اور پہلووں کابغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اطلاعات اس ضمن میں قانون اور انصاف ڈویژن کی ماہرانہ قانونی رائے لی جائے گی اور آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کرے گی۔ آخری ویج بورڈ اکتوبر2001 میں تشکیل پایا تھا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمدنواز شریف کے ویژن کے مطابق صحافیوں کے حقوق اور بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔اجلاس میں وزار ت اطلاعات ونشریات کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔

Leave a Reply