پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا،کپتان فاطمہ ثنا اور منیبہ علی کی اے کیٹگری میں ترقی

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارکردگی کے سالانہ جائزے کے بعد25۔2024کے بین الاقوامی سیزن کیلئے 16خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق گزشتہ سال 20کرکٹرز کو دوسال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ24۔ 2023کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کپتان فاطمہ ثنا …

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارکردگی کے سالانہ جائزے کے بعد25۔2024کے بین الاقوامی سیزن کیلئے 16خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق گزشتہ سال 20کرکٹرز کو دوسال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ24۔ 2023کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے،بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹگری میں آگئی ہیں،اس سینٹرل کنٹریکٹ میں تین نئی انٹریز ہوئی ہیں جن میں گل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب شامل ہیں، تسمیہ رباب نے پہلی بار سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے جو ان کے کیرئیرمیں ایک اہم سنگ میل ہے،گل فیروزہ 2018اور رامین شمیم23۔2022کےبعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں،ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر،ایمان فاطمہ ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے اپنی توجہ آئی سی سی ویمنز فیوچر ٹورز پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کرکٹرز کی اگلی جنریشن کو تیار کرنے کی طرف مرکوز کر دی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ وہ پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی پر فاطمہ ثنا، منیبہ علی اور سعدیہ اقبال کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تسمیہ رباب کو بھی جو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کر رہی ہیں اور گل فیروزہ اور رامین شمیم کو بھی جو سینٹرل کنٹریکٹ میں واپس آئی ہیں، ان کی شمولیت اور ترقی مسلسل عمدہ کارکردگی اور ٹیلنٹ کو انعام دینے کی ہماری کمٹمنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔