حج 2017ءکیلئے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

حج 2017ءکیلئے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیب پاکستانی رواں سال سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرینگے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) حج 2017ءکیلئے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 7 …

حج 2017ءکیلئے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیب پاکستانی رواں سال سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرینگے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) حج 2017ءکیلئے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیب پاکستانی رواں سال سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرینگے۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں سرکاری سکیم کے تحت قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ سمیت وزارت مذہبی امور، ذرائع ابلاغ کے نمائنادوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ رواں سال ملک بھر سے 17 اپریل سے 26 اپریل تک قومی و نجی بینکوں کی مجاز شاخوں میں 3 لاکھ 38 ہزار 696 درخواستیں جمع ہوئیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال دو لاکھ 80 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں۔ بہترین حج انتظامات کی وجہ سے عوام کا سرکاری سکیم پر اعتماد بڑھ رہا ہے اس لئے رواں سال 3 لاکھ 38 ہزار 696 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران حج آپریشن کامیاب رہا ہے جس کی وجہ سے ہر سال حج درخواستوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply