سان فرانسسکو ۔ 28 اپریل (اے پی پی) امریکی سائنسدانوں نے سٹیم سیلز سے مصنوعی دماغ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مرگی اور آٹیزم جیسی پیچیدہ بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔ امریکا کی ہاورڈ اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پیٹری ڈس میں تیار کئے گئے مصنوعی دماغ اس سطح پر کام کر رہے ہیں جس سطح پر استقرار حمل …
امریکی سائنسدانوں کا سٹیم سیلز سے مصنوعی دماغ تیار کرنے کا دعویٰ

مزید خبریں
سان فرانسسکو ۔ 28 اپریل (اے پی پی) امریکی سائنسدانوں نے سٹیم سیلز سے مصنوعی دماغ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مرگی اور آٹیزم جیسی پیچیدہ بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔ امریکا کی ہاورڈ اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پیٹری ڈس میں تیار کئے گئے مصنوعی دماغ اس سطح پر کام کر رہے ہیں جس سطح پر استقرار حمل کے دو ماہ بعد ماں کے پیٹ میں پرورش پانے والے بچے کا ذہن کام کرتا ہے۔ ان مصنوعی دماغوں کی نشوونما کا جائزہ لینے کے دوران اس بات کا مشاہدہ بھی کیا جائے گا کہ مختلف امراض انسانی دماغ پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں دماغ کے مختلف امراض کے لئے زیادہ موثر ادویات بھی تیار کی جا سکیں گی۔







