مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ڈاکٹر جیمز شیراکو رگبی کونسل کا اعلی ترین ایوارڈ’فری مین آف دی بورو آف رگبی‘حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ڈاکٹر جیمز شیرا(ستارہ امتیاز)کو رگبی کونسل کا اعلی ترین ایوارڈ’فری مین آف دی بورو آف رگبی‘حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ برطانوی شہری ڈاکٹر جیمز شیرا ایک پاکستانی ورثہ ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو مشیر خارجہ نے ڈاکٹر …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ڈاکٹر جیمز شیرا(ستارہ امتیاز)کو رگبی کونسل کا اعلی ترین ایوارڈ’فری مین آف دی بورو آف رگبی‘حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ برطانوی شہری ڈاکٹر جیمز شیرا ایک پاکستانی ورثہ ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو مشیر خارجہ نے ڈاکٹر جیمز کے نام ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر جیمز شیرا کو انکی بین المذاہب اور بین النسلی تعلقات کو فروغ دینے میں نمایاں خدمات پر انہیں رگبی کونسل کے اعلی ترین ایوارڈ سے نوازنا انتہائی خوشی کی بات ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ برطانوی شہری ڈاکٹر جیمزایک پاکستانی ورثہ ہے۔

Leave a Reply