قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کےآخری دن پانچوں میچز ڈرا ہوگئے

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کےآخری دن پانچوں میچز ڈرا ہوگئے۔ان میچوں کی خاص بات محمد ولید اور امام الحق کی سنچریاں اور محمد عباس کی 6 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی ان کے علاوہ شاداب خان نے قابل ذکر آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ نصف سنچری بھی اسکور کی۔ہفتہ کو ریلوے کرکٹ گراؤنڈ ہری پور …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کےآخری دن پانچوں میچز ڈرا ہوگئے۔ان میچوں کی خاص بات محمد ولید اور امام الحق کی سنچریاں اور محمد عباس کی 6 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی ان کے علاوہ شاداب خان نے قابل ذکر آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ نصف سنچری بھی اسکور کی۔ہفتہ کو ریلوے کرکٹ گراؤنڈ ہری پور میں فاٹا کی ٹیم کوئٹہ کے 187 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 343 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کوئٹہ نے 156 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 118 رنز بنائے تھے۔ ارشد اللہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں انہوں نے8 وکٹیں حاصل کیں۔شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی کو بہاولپور کے خلاف جیتنے کے لیے 302 رنز کا ہدف ملا اس نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 198 رنز بنائے تھے۔عمیر مسعود نے 77 رنز اسکور کیے۔اس سے قبل بہاولپور نےدوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 392 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی محمد عمار 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور راولپنڈی کی پہلی اننگز میں 54 رنز بھی اسکور کیے تھے۔ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں کراچی وائٹس نے آزاد جموں کشمیر کے خلاف دوسری اننگز 159رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ اسطرح آزاد جموں کشمیر کو جیتنے کے لیے 228 رنز کا ہدف ملا۔اس نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر112 رنز بنائے تھے۔حسن رضا نے 55 رنز اسکور کیے۔

اشفاق کرکٹ گراؤنڈ۔ چارسدہ میں پشاور کی ٹیم ملتان کے 292 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ملتان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 233 رنز بنائے تھے۔امام الحق 115 رنز بناکر نمایاں رہے۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ ان کی 13 ویں سنچری ہے۔گوہاٹی کرکٹ اسٹیڈیم صوابی میں سیالکوٹ کی ٹیم لاہور بلوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی محمد ولید نے پندرہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد عباس نے 41 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔فالوآن کے بعد سیالکوٹ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 185 رنز بنائے تھے۔عاشرمحمود نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔قائداعظم ٹرافی کا پانچواں راؤنڈ 19 نومبر سے شروع ہوگا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔