سعودی عرب نے پاکستان کی غذائی مصنوعات اور سنیکس میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، شاہد عمران

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے پاکستان کی اعلی معیار کی غذائی مصنوعات خصوصا بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے والے سنیکس میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 3روزہ حلال فوڈ ایکسپو میں شرکت کے بعد اتوار کو ریاض سے واپسی پر پاکستان فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ دلچسپی متنوع اور …

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے پاکستان کی اعلی معیار کی غذائی مصنوعات خصوصا بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے والے سنیکس میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 3روزہ حلال فوڈ ایکسپو میں شرکت کے بعد اتوار کو ریاض سے واپسی پر پاکستان فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ دلچسپی متنوع اور پریمیم فوڈ آئٹمز کی سعودی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاسی کرتی ہے، پاکستانی سنیکس، بشمول چپس، نمکو بسکٹ اور دیگر غذائی مصنوعات سعودی لوگوں کے ذوق کے مطابق ہوتے ہیں اور اپنے اعلی معیار اور ذائقے کے لیے منفرد پہچانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کو برآمدات میں اضافے کی دعوت دونوں ممالک کیلئے اقتصادی طور پر فائدہ مند تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی طلب کو پورا کرنے کیلئے پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے جس سے روزگار کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

مزید خبریں