مہریہ نیشنل چیمپیئن شپ کے ز یر اہتمام منعقدہ نیزہ بازی اٹک کی ہزاروں سالہ قدیم ثقافت کی آئینہ دار ہے، کمشنر راولپنڈی

اٹک۔ 17 نومبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ نیزہ بازی اٹک کی ہزاروں سالہ قدیم ثقافت کی آئینہ دار ہے اور اس کے ذریعہ کسانوں ،مویشی پال افراد اور علاقہ بھر کے لوگوں کو بہترین تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حکومت پنجاب اس طرح کے میلوں اور تفریح کے حوالے سے تقریبات کی مکمل حوصلہ افزائی …

اٹک۔ 17 نومبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ نیزہ بازی اٹک کی ہزاروں سالہ قدیم ثقافت کی آئینہ دار ہے اور اس کے ذریعہ کسانوں ،مویشی پال افراد اور علاقہ بھر کے لوگوں کو بہترین تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حکومت پنجاب اس طرح کے میلوں اور تفریح کے حوالے سے تقریبات کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے ،

ان خیالات کا اظہارانہوں نےدس ممالک پرمشتمل ورلڈنیزہ بازی فیڈریشن کے پاکستان ہارس اینڈ ماؤنٹڈ آرچری فیڈریشن کی زیر نگرانی اٹک کی سب سے بڑی ،معیاری منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کےفیز مہریہ انکلیو کے زیر اہتمام وسیع احاطہ میں پہلا قومی سطح پر نیزہ بازی کا ماڈل ایونٹ جس میں ملک بھر سے2خواتین اور 11سالہ بچے سمیت 400 معروف نیزہ بازوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے ، تقریب میں کمانڈانٹ آرٹلری سنٹر اٹک بریگیڈئیر عدنان رشید ، رکن سپریم جوڈیشل کونسل ورکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد ،ڈ پٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا ،چیئرمین مہریہ ٹاؤ ن و مہریہ انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ اٹک ملک جاوید اختر ، منیجنگ ڈائریکٹر ملک عاطف جاوید،چیف آپریٹنگ آفیسرملک احمد حسن ،،ڈائریکٹر ملک ریحان خان ، سابق ممبران پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان ،سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ، دوبئی کی معروف کاروباری شخصیت سردار شانی خان آف مدروٹہ ، معروف صحافی نثار علی خان اور نیزہ بازوں سمیت شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، نیزہ بازی مقابلوں کے ڈائریکٹر نیزہ بازی حسین عباس سید ، ڈائریکٹر سٹریٹجی اینڈ ڈیویلپمنٹ اورنگزیب مبشر اور ججز کے فرائض چیف جج ملک شیر افضل خان ،ججزعلی فواد چوہدری،عثمان ٹوانہ،سید ناصر شاہ،افتخار حسین،سمیع اللہ بندیال، پروفیسر ملک احمد اقبال، قادر بخش اتراء نے سر انجام د یئے ، چیئرمین مہریہ ٹاؤ ن و مہریہ انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ اٹک ملک جاوید اخترنے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی 77سالہ تاریخ اورضلع اٹک کی 120سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے قومی سطح کی نیزہ بازی ورلڈنیزہ بازی فیڈریشن کے تعاون سے مہریہ انکلیواٹک میں منعقد ہوئی جس کے پہلے روز سنگل مقابلے ہوئے ہیں اور دوسرے اور آخری روز 17نومبر بروز اتوار ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے سیکشن نیزہ بازی مقابلے منعقد ہونگے،

مہریہ ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام یہ تیسرے سالانہ نیزہ بازی مقابلے منعقد کرانے کا مقصد اس علاقائی کھیل نیزہ بازی کو فروغ دینا ہےجس میں مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے،جس کا ثبوت خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد کا شریک ہونا ہے ،ورلڈ نیزہ بازی فیڈریشن نے اس خوبصورت مقابلوں کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ نیزہ بازی پاکستان کا کھیل ہے اور اس کھیل کی بنیاد پاکستان نے ڈالی ہے، ان مقابلوں کے ذریعے دنیا اس کھیل کو پاکستان کی نسبت سے جانےاور پہچانے گی، ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤ ن و مہریہ انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ اٹک ملک ریحان خان نے میڈیا کو بتایا کہ تین روز ہ مہریہ فیسٹیول کے پہلے روز باؤنسنگ سلائیڈ ،فائیر ڈانس شو،سائیکلنگ شو،میجک شو،سرکس،نیزہ بازی ،ایکروبیٹ شو،میجک روب ،ماؤنٹین کلائمب،فیس پینٹنگ ،میسکوڈکارٹون ،جگلنگ شوکے علاوہ روائتی چپل کباب ،زردہ پلاؤ،دیسی گھی میں تیار مکئی کی روٹی ،سرسوں کا ساگ ،دیسی اچار اور دیگر لذیز کھانے کی اشیاء کے سٹالز بھی عوامی توجہ کا مرکز رہے ،بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ مہریہ فیسٹیول میں شرکت کر کے کھیل کود کے ذریعے اپنے دل بہلائےجبکہ نیزہ بازی کے مقابلے دیکھنے کیلئے بھی خواتین ،بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی جنہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین مہریہ ٹاؤ ن و مہریہ انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ اٹک ملک جاوید اختر اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔\

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔