وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 2 نادرا میگا سینٹرز کا افتتاح کر دیا

کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں نادرا کے دو میگا سینٹرز کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی میں آج نادرا کے دو میگا سینٹرز کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ تیسرا میگا سینٹر سائیٹ کے …

کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں نادرا کے دو میگا سینٹرز کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی میں آج نادرا کے دو میگا سینٹرز کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ تیسرا میگا سینٹر سائیٹ کے علاقے میں مئی کے آخر میں کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تین لاکھ شناختی کارڈ بلاک کئے گئے تھے جن میں سے 1 لاکھ 72 ہزار شناختی کارڈز کو مستقل طور پر بلاک کر دئےے ہیں، ایک لاکھ پچاس ہزار شناختی کارڈز کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں، باقی رہ جانے والے شناختی کارڈز کو مرحلے وار ان بلاک کیا جائے گا، کراچی میں پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کی بات سراسر غلط ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ یہاں مثالی صفائی ستھرائی ہوتی تھی مگر اب یہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔ انہوں نے نادرا عملے کو ہدایت کی کہ نادرا سینٹرآنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ایسا نظام بنائیں کہ عوام کو نادرا مراکز میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

Leave a Reply