عالمی نمبر ون جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلزمیں مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

روم۔18نومبر (اے پی پی):اٹلی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنرنے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کے 27 سالہ ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز کو نہ صرف شکست دی بلکہ اے ٹی پی …

روم۔18نومبر (اے پی پی):اٹلی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنرنے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز ٹورنامنٹ جیت لیا۔

23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کے 27 سالہ ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز کو نہ صرف شکست دی بلکہ اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بھی بن گئے ۔ اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں۔

اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے ٹیلر فریٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔جینک سنر اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عالمی نمبر ایک جینک سنر نے شاندار سال گزارا ہے ، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے دو گرینڈ سلام سلام ٹائٹلز بھی جیتے ہیں۔

اس فتح کے ساتھ وہ 1986 میں ایوان لینڈل کے بعد کوئی سیٹ ہارے بغیر سیزن کے اختتامی اے ٹی پی فائنلز میں ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جینک سنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اٹلی میں میرا پہلا ٹائٹل ہے اور یہ میرے لیے بہت زیادہ معنی رکھتا ہے، جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔سنر نے کہامیں اپنی اس فتح پر بہت خوش ہوں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کروں گا

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔