انگلینڈ اور سلواکیہ کی ویمن ٹیمیں بلی جین کنگ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

میڈرڈ۔18نومبر (اے پی پی):انگلینڈ اور سلواکیہ کی ٹیمیں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن(ڈبلیو ٹی اے)بلی جین کنگ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ دفاعی چیمپئن کینیڈا اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں ۔سلواکیہ کی ویمن ٹیم نے بلی جین کنگ کپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے …

میڈرڈ۔18نومبر (اے پی پی):انگلینڈ اور سلواکیہ کی ٹیمیں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن(ڈبلیو ٹی اے)بلی جین کنگ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ دفاعی چیمپئن کینیڈا اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں ۔سلواکیہ کی ویمن ٹیم نے بلی جین کنگ کپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

انگلینڈ نے کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن کینیڈا کی ویمن ٹیم کو ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کے مقابلے سپین کے شہر ملاگاکے مارٹن کارپینا ایرینا میں کھیلے جارہے ہیں جس کے ویمنز سنگلز مقابلے کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سلواکیہ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹینس ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔

سلواکیہ کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کو با آسانی 0-2 سے شکست دی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن کینیڈا کی ویمنز ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا اور سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے نہ صرف شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ خود سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل رائونڈ میں انگلینڈ کا مقابلہ سلواکیہ سے ہوگا۔