اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):گذشتہ مالی سال 2024 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) کی قومی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ انجینئر حسین احمد صدیقی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہےکہ گذشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کاحجم بڑھ کر 3.2ارب ڈالر ہو گیا جو مالی سال 2023 میں 2.6 ارب ڈالر رہا تھا ۔ اسی طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں …
آئی ٹی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے دوران 23 فیصد اضافہ ہوا ، رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):گذشتہ مالی سال 2024 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) کی قومی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔
انجینئر حسین احمد صدیقی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہےکہ گذشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کاحجم بڑھ کر 3.2ارب ڈالر ہو گیا جو مالی سال 2023 میں 2.6 ارب ڈالر رہا تھا ۔ اسی طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 60 کروڑ ڈالر یعنی 23.07 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والے ماہرین کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ اور پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جن میں ٹیکس مراعات ، آئی ٹی ایکسپورٹ پیکجیز سمیت سپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام شامل ہیں ۔








