پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان

129
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 232.03 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 94995.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،219 کی قیمتوں میں کمی اور 45 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 765.20 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 23.92 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 71.04 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 29481.16 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 87.11 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 144630.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.59 ارب روپے کا لین دین ہوا۔گزشتہ روز حیسکول کے 85137088 حصص،فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 60498160 حصص اور کے الیکٹرک کے 58382098 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر 44 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔