اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب کو ایک بار پھر فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، اب تو لوگ بھی عمران خان کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے،عمران خان نے گالی ,انتشار, فساد ,جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے، عمران خان آپ دوسرے ممالک کےلئے سیکورٹی …
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب کو ایک بار پھر فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، اب تو لوگ بھی عمران خان کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے،عمران خان نے گالی ,انتشار, فساد ,جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے، عمران خان آپ دوسرے ممالک کےلئے سیکورٹی رسک ہیں اس لئے آپ کو عالمی ائیر پورٹس پر روکا جاتا ہے،عمران خان نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں، عمران خان رشوت کی پیشکش کرنے والا کا نام بتائیں، وہ چھ ماہ عدالت میں جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے، آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ سہارا لے رہے ہیں۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو بین الاقومی ایئرپورٹس پر اس لئے روکا جاتا ہے کہ آپ دوسرے ممالک کے لیے سیکورٹی رسک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے جھوٹ اور نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں۔اگر خان صاحب میں اخلاقی جرات اور شرم ہوتی تو بندے کا نام بتاتے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عدالت میں جھوٹ بول کر نہ تھکنے والے آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ بول رہے ہیں۔ عمران صاحب اب تو لوگ بھی آپ کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے۔ عمران صاحب اللہ ،رسول اور قرآن شریف کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب خالی کرسیاں ضروری اعلان کی منتظر ہیں لیکن میٹرو اور پل بنانا اپ کی قسمت میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص جھوٹ بولتا ہے خدا بھی اس کی مدد نہیں کرتا۔








