کراچی ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رینجرز نے سندھ میں اپنی بہادری سے ایک نئی تاریخ اور امن وامان قائم کرنے کے لئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں رینجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاس آﺅٹ ہونے والے اہلکار …
وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رینجرز نے سندھ میں اپنی بہادری سے ایک نئی تاریخ اور امن وامان قائم کرنے کے لئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں رینجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاس آﺅٹ ہونے والے اہلکار پاکستان کے ایک باعزت ادارے میں شامل ہونے جا رہے ہیں، یہ وردی جو آپ نے زیب تن کر رکھی ہے اس کا ایک وقار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے ہر مقام پر اپنی ذمہ داری بہادری سے پوری کی ہے اور رینجرز کی قابلیت اور بہادری کی پورا پاکستان عزت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان رینجرز کا مشکور ہے کہ انہوں نے امن لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے کراچی میں بھی امن قائم کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں امن ہو گا تو دشمن کے عزائم خاک میں ملیں گے۔








