تیز رفتار آبادیاتی،موسمیاتی اور تکنیکی تبدیلیوں کے باعث نوجوانوں کا مستقبل مخدوش ، 2050 تک ان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔20نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیاہے کہ دنیا میں تیز رفتار آبادیاتی،موسمیاتی اور تکنیکی تبدیلیوں کے باعث نوجوانوں کا مستقبل مخدوش ہورہا ،صورتحال برقرار رہی تو 2050 تک ان کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اے ایف پی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسیف ) کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ عالمی سطح پر واقع ہونے والی آبادیاتی ،موسمیاتی اور تکنیکی …

اقوام متحدہ۔20نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیاہے کہ دنیا میں تیز رفتار آبادیاتی،موسمیاتی اور تکنیکی تبدیلیوں کے باعث نوجوانوں کا مستقبل مخدوش ہورہا ،صورتحال برقرار رہی تو 2050 تک ان کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اے ایف پی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسیف ) کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ عالمی سطح پر واقع ہونے والی آبادیاتی ،موسمیاتی اور تکنیکی تبدیلیاں نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں، 2050 تک ان کے نتیجے میں بچوں کو ماحولیاتی اور آن لائن سمیت بے شمار بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو موسمیاتی جھٹکوں سے لے کر آن لائن خطرات تک کے بے شمار بحرانوں کا سامنا ہے اور یہ آ ئندہ سالوں میں مزید شدت اختیار کرنے والے ہیں، یہ صورتحال نوجوانوں کی ترقی بالخصوص لڑکیوں کے لیے خطر ناک ہے۔

رپورٹ میں 2050 تک تین بڑے رجحانات کی نشاندہی کی گئی جو کہ غیر متوقع تنازعات کے علاوہ بچوں کے لیے خطرات کا باعث ہیں ،پہلا خطرہ آبادیاتی تبدیلی ہے جس میں بچوں کی تعداد 2.3 بلین کے موجودہ اعداد و شمار کے برابر رہنے کی توقع ہے، اگرچہ تمام خطوں میں بچوں کا تناسب کم ہو جائے گا لیکن ان کی تعداد غریب ترین علاقوں میں بالخصوص سب صحارا افریقا میں بڑھے گی،یہ بظاہر اقتصادی ترقی کے لیے صلاحیت فراہم کرے گی تاہم یہ اسی صورت ممکن ہے جب نوجوان آبادی کو معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ملازمتوں تک رسائی حاصل ہو۔

دوسرا خطرہ موسمیاتی تبدیلی ہے، اگر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا موجودہ رجحان جاری رہتا ہے تو 2050 تک بچوں کو 2000 کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ گرمی کی لہروں، تین گنا زیادہ شدید سیلاب اور 1.7 گنا زیادہ جنگلات میں آتشزدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یونیسیف کے پراجیکٹ نئی ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت، نئی اختراعات اور پیشرفت کو طاقت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن یہ امیر اور غریب ممالک کے درمیان موجودہ عدم مساوات کو بھی وسیع کر سکتی ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔