اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سارک ممالک کو عوامی فلاح و بہبود اور خطے کے مفادات کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے۔ہفتہ کو یہاں ساوتھ ایشین فیڈریشن آف اکاونٹنٹس(سافا)کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارک کے رکن ممالک کو خطے کے عوام کی بھلائی کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے۔اس مقصد کیلئے خطے کے …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سافاکے زیر اہتمام سمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سارک ممالک کو عوامی فلاح و بہبود اور خطے کے مفادات کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے۔ہفتہ کو یہاں ساوتھ ایشین فیڈریشن آف اکاونٹنٹس(سافا)کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارک کے رکن ممالک کو خطے کے عوام کی بھلائی کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے۔اس مقصد کیلئے خطے کے ممالک کو اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا چاہیئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت ملکی اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کی غرض سے تمام تجاویز کا خیر مقدم کریگی۔ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت رواں سال شرح نمو 5فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013میں جب ہمیں حکومت ملی تو ہمیں 8فیصد کا مالی خسارہ ورثے میں ملا اور یہ اب کم ہو کر 4.1فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔








