پاکستان شاہینز سری لنکا اے کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان شاہینز سری لنکا اے کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 23 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، احمد صفی عبداللہ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ونوجا ساہن نے 5 وکٹیں حاصل کیں ، سری لنکا اے نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان …

راولپنڈی۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان شاہینز سری لنکا اے کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 23 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، احمد صفی عبداللہ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ونوجا ساہن نے 5 وکٹیں حاصل کیں ، سری لنکا اے نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا کر 180 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ، پون رتھنائیکے 64 اور سونال دنوشا 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، احمد بشیر نے دو وکٹیں حاصل کیں ،

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز پاکستان شاہینز نے 212 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو باقی ماندہ کھلاڑی مجموعی اسکور میں 75 رنز کا اضافہ کر سکے ، حسین طلعت چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25 رنز بنا کر سونال دنوشا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، غازی غوری کو ونوجا ساہن نے 15 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کیا، احمد صفی عبداللہ 39 رنز بنا کر ونوجا ساہن کا نشانہ بنے ، انہوں نے کاشف علی کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 53 رنز کا اضافہ کیا ، ونوجا ساہن نے کاشف علی کو 14 رنز پر آؤٹ کر کے اننگز میں اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی، خرم شہزاد انجری کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہ آسکے، انہیں فیلڈنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی اور وہ اس میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے،

اس طرح پاکستان شاہینز 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ونوجا ساہن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 74 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا اے نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا لیے اور اسے مجموعی طور پر 180 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ، 46 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گر جانے کے بعد پورن رتھنائیکے اور سونال دنوشا نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ میں 111 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، پون رتھنائیکے 64 اور سونال دنوشا 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، احمد بشیر نے دو جبکہ کاشف علی اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔