پنسلوینیا ۔30 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں 100 دن مکمل ہونے کے حوالے سے ریاست پنسلوینیا میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پنسلواینیا میں منعقدہ اس ریلی میں صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ایک کے بعد ایک اپنا وعدہ نبھاتے جا رہے …
ایک کے بعد ایک وعدہ پورا کر رہا ہوں،صدر ٹرمپ کا اقتدار میں 100 دن مکمل ہونے پر خطاب

مزید خبریں
پنسلوینیا ۔30 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں 100 دن مکمل ہونے کے حوالے سے ریاست پنسلوینیا میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پنسلواینیا میں منعقدہ اس ریلی میں صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ایک کے بعد ایک اپنا وعدہ نبھاتے جا رہے ہیں۔اس دوران انھوں نے خود پر ہونے والی تنقید کو پرانے صحافیوں کی غلط خبروںسے تعبیر کرتے ہوئے مسترد کر دیا ۔اس سے قبل 100 دنوں کی مناسبت سے ٹرمپ کی ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کے خلاف بڑی بڑی ریلیاں منعقد ہوئیں۔ہیرس برگ میں منعقدہ ایک ریلی میں صدر نے کہا کہ اقتدار میں 100 دن کے دوران ان کی کامیابیوں کی کوریج پر میڈیا کو بری طرح فیل ہونے کا گریڈ دیا جانا چاہیے۔







