پاکستان ریلوے چیمپئن شپ ،لاہور ڈویژن نے 5گولڈ ،3سلور اور 2کانسی کے میڈلز جیت کر میدان مار لیا

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے انٹر ڈویژن چیمپئن شپ 25-2024 کا انعقاد ریلوے سٹیڈیم میں ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے کھلاڑی30 سال بعد جوڈو کے سخت مقابلوں میں 5 گولڈ 3 سلور اور2 کانسی کے میڈل جیت کر نمایاں رہے۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بھی 5 گولڈ 3 سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیتے۔ اسی طرح ملتان ڈویژن 4 سلور …

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے انٹر ڈویژن چیمپئن شپ 25-2024 کا انعقاد ریلوے سٹیڈیم میں ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے کھلاڑی30 سال بعد جوڈو کے سخت مقابلوں میں 5 گولڈ 3 سلور اور2 کانسی کے میڈل جیت کر نمایاں رہے۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بھی 5 گولڈ 3 سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیتے۔

اسی طرح ملتان ڈویژن 4 سلور ،6 کانسی اور کوئٹہ ڈویژن 9 کانسی کے تمغے جیت سکی، جوڈو مقابلوں میں ملتان ڈویژن دوسرے اور کوئٹہ ڈویژن تیسرے نمبر پر رہی۔ترجمان کیمطابق100 کلو اوپن ویٹ میں لاہور ڈویژن کے شہسوار طاہر نے ورکشاپ ڈویژن کے ایشین میڈلسٹ کو مات دے کر میدان مار لیا۔

اس حوالے سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے کہا کہ پاکستان ریلوے سپورٹس کے میدان میں سنہری تاریخ کا ضامن اور پاکستان ریلوے میں سپورٹس کے مزید فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے، شہسوار طاہر جیسے کھلاڑیوں پر پاکستان ریلوے کو فخر ہے جو تاریخ رقم کرنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔