جدہ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے جدہ میں السلام شاہی محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یمن کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے …
یمنی قوم اور آئینی حکومت کی مدد جاری رکھیں گے،شاہ سلمان

مزید خبریں
جدہ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے جدہ میں السلام شاہی محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یمن کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔شاہ سلمان نے یمنی صدر کو یقین دلایا کہ سعودی عرب یمن میں قیام امن، استحکام اور آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جو بھی ضروری ہوا وہ کرے گا۔







