سید علی گیلانی کی تصنیف ”اقبال روحِ دین کا شناسا“ کی تقریب رونمائی

سرینگر ۔ 30 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی کتاب ”اقبالؒروحِ دین کا شناسا“ کی تقریب رونمائی سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں حریت دفتر پر منعقد ہوئی۔ قابض انتظامیہ کی پابندیوں کے سبب ہفتہ کوہونے والی تقریب رونمائی میں پر چندحریت عہدےدار اوردفتری عملہ شریک تھا۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق کتاب کی تقریب رونمائی 23اپریل کو منعقد ہونی تھی …

سرینگر ۔ 30 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی کتاب ”اقبالؒروحِ دین کا شناسا“ کی تقریب رونمائی سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں حریت دفتر پر منعقد ہوئی۔ قابض انتظامیہ کی پابندیوں کے سبب ہفتہ کوہونے والی تقریب رونمائی میں پر چندحریت عہدےدار اوردفتری عملہ شریک تھا۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق کتاب کی تقریب رونمائی 23اپریل کو منعقد ہونی تھی لےکن بھارتی پولیس نے اس روز تحریک حریت کے دفتر اور سےد علی گےلانی کی رہائش گاہ کو سیل کردیا تھااور کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے باعث تقریب نہیں ہوسکی تھی۔ یہ کتاب سےد علی گیلانی نے نظربندی کے دوران مکمل کرلی ہے اور حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply